امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات اکتوبر 09:22

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اکتوبر۔2017ء) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خا رجہ کے عہدیدار کے مطابق وہ بھارت بھی جائیں گے۔

(جاری ہے)

ادھر واشنگٹن میں امریکا بھارت تعلقات کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور بھارت ساتھ ساتھ ہیں۔ امید کرتے ہیں پاکستان بھی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکا بھارت کو مزید بہتر دفاعی صلاحیتوں کا حامل دیکھنا چاہتا ہے، امریکا اور بھارت کے مل کر کام کرنے کے مواقع کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :