گوجرہ،کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے استاد اسلم روڈا انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح تاخیر کا شکار
وزیراعلیٰ پنجاب کی مصروفیات کی وجہ سے افتتاح تاخیر کا شکار، آسٹروٹرف خراب ہونے کا خدشہ ،کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت بھی نہ مل سکی
جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:09
(جاری ہے)
لیکن اسٹیڈیم کا افتتاح نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم میں لگی کروڑوں روپے کی آسٹرٹرف خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ آسٹروٹرف کا استعمال نہ ہونا اور اس ہاکی کے انٹرنیشنل ،قومی،اور زیر تربیت کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث کھلاڑی پبلک پارکوں میں پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے لیکن اسٹیڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ، غیر معیاری ، تعمیر میںعالمی معیار اور ضابطوں کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ پنجاب سپورٹس بورڈ کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھی تاحال تعمیراتی کام کا تکنیکی جائزہ لینے کے لیے بھی ابھی تک دورہ نہیں کیا۔ذرائع نے ’’آئی این پی‘‘کو بتایا کہجب تک سپورٹس بورڈ کی ٹیکنیکل ٹیم اسٹیڈیم کا دورہ نہیں کرے گی اور منظوری نہیں دے گی تب تک اسٹیڈیم کا افتتاح نہیں ہو سکے گا۔شائقین ہاکی،انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑیوں ،خاور جاوید، ائولمپیئن عرفان محمود،طارق عمران ائولمپیئن،طارق عزیز ائولمپیئن،شہباز جونیئر ائولمپیئن ،پاکستان ہاکی اسٹارز لورز کلب کے صدر ڈاکٹر محمد حسین و دیگر نے حکومت پنجاب ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے سے اپیل کی ہے ہاکی اسٹیڈیم کا فوری افتتاح عمل میں لایا جا ئے اور اسٹیڈیم کی تعمیر میں ہونے والی غفلت اور ناقص کام کی تحقیقات کروائی جائیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.