وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی استنبول پہنچ گئے

نویں ڈی ایٹ سمٹ اجلاس میں شرکت کریں گے،سربراہان مملکت و حکومت مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:46

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی استنبول پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نویں ڈی ایٹ سمٹ اجلاسس میں شرکت کریں گے جس میں سربراہان مملکت و حکومت مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی، ،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ یا د رہے کہ معاشی تعاون پر ڈی ایٹ تنظیم کا نواں اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں ہو رہا ہے اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں،اسلامی ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ میں مصر، ایران، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائشیا، نائیجیریا، ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آٹھوں ممالک کی مجموعی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے ،ڈی ایٹ ملکوں کی مشترکہ منڈی دس کھرب ڈالر سے زائد ہے،تنظیم کے مقاصد میں رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ اور عوامی زندگیوں میں بہتری بھی شامل ہے، ڈی ایٹ کا تنظیمی ڈھانچہ سمٹ ، کونسل اور کمیشن پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

سمٹ میں سربراہان مملکت، کونسل میں وزرائے خارجہ جبکہ کمیشن میں اعلی حکام اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہیں ،تنظیم کے چارٹر کے تحت زراعت، فوڈ سیکیورٹی، توانائی، معدنیات، صنعتی تعاون ، صحت ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ شامل ہے، پاکستان ڈی ایٹ تنظیم کا متحرک رکن ہے۔

متعلقہ عنوان :