اسلام کیلئے جتنا کام موجودہ حکومت میں ہوا اتنا ایم ایم اے دور میں بھی نہیں ہوا، صوبائی وزیر مذہبی امور
جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:21
(جاری ہے)
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی، نو منتخب زونل امیر قاضی محمد ارشد، محمد امجد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ان کے علاوہ صدر پریس کلب ایبٹ آباد شاہد چوہدری، صدر اے یو جے ایبٹ آباد سردار نوید عالم، تاجر برادری، وکلاء اور جماعت اسلامی کے عہدیداروں اور کارکن بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
صوبائی وزیر زکوٰة و عشر حاجی حبیب الرحمٰن نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہم نے نوجوانوں کو آگے لانا ہے اور ان کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، آج سے بھرپور مہم شروع کر دی ہے، ہزارہ ڈویژن میں جما عت اسلامی کو مضبوط بنانے کیلئے دن رات محنت کرنی ہے اور اپنی محنت سے ہزارہ ڈویژن کو جماعت اسلامی کا قلعہ بنانا ہے اور 2018ء کے جنرل الیکشن میں جماعت اسلامی کو ایک اکثریتی پارٹی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں سود پر پابندی لگائی، تعلیمی نظام کو بہتر بنایا، صحت، جہیز فنڈز اور علاج معالجہ کے فنڈز کو ڈبل کیا، علاج معالجہ کیلئے ایک لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے تک کی گرانٹ ایک ہفتہ میں دینا بھی اس حکومت کا کام ہے، صوبہ سے کرپشن جیسی لعنت کا خاتمہ بھی اس حکومت کا کار نامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر ہم نے اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنا ہے، ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ہم جماعت اسلامی والے سچے، دیانتدار، امانت دار اور خدمت خلق کرنے والے لوگ ہیں، ہم نے اپنا مشن جاری رکھنا ہے، اسلام کی سربلندی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہے، انشاء الله وہ وقت دور نہیں جب ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب لوگوں پر جماعت اسلامی نے ایک بھاری ذمہ داری عائد کی ہے، الله تعالیٰ ان کو یہ ذمہ داری احسن طریقہ سے ادا کرنے کی توفیق عطا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.