سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برا ئے کم تر قی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین کی این سی ایچ آر کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:38
(جاری ہے)
خواندگی میں اضافے کا ذمہ دار ادارے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ۔ بلوچستان میں 65فیصد اور ڈیرہ بگٹی میں 89فیصد طلبہ سکول سے باہر ہیں۔
کمیٹی نے ہدایت دی تھی کہ کمیشن کے اساتذہ کی تفصیلا ت بمعہ شناختی کارڈ فراہم کی جائیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی کارکردگی بھی تفصیل سے پوچھی جائے گی۔ پہلے ادارے کے ملازمین اور انتظامی ڈھانچے کا فیصلہ چاہتے ہیں۔ سینیٹر محمد عثمان خان کاکٹرنے ہدایت دی کہ ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی بند کی جائے،72ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں اور کمیشن وزارت تعلیم ، خزانہ ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے مشاورت کرکے معاملات جلد سے جلد حل کرے ۔ سینیٹر اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ اپنے حق کے لیے بولنے والے ملازمین کو ہراساں کیا جارہا ہے،ملازمین خوف میں مبتلا ہیں،ناجائز ترقیاں نہیں دینی چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکٹرنے کہا کہ وزارت تعلیم اور کمیشن پارلیمنٹ کو نظر انداز نہ کرے، کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ ملازمین کو حق دلوائے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی سے مسائل پیدا ہوئے مل بیٹھ کر معاملات کو حل کریں آئندہ منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں معاملات کو حل کیا جائے۔ پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈحکام نے بتایا کہ ہم کمیشن کے خراب حالات کی وجہ سے فنڈز نہیں دے رہے۔ ادارہ 2ہزار خواندگی مراکز قائم نہیں کرسکا،خصوصی آڈٹ نہیں کروایا گیا۔ سینیٹر محمد عثمان خان کاکٹرنے کہا کہ پی ایچ ڈی ایف مدد کرنا چاہتاہے لیکن کمیشن کے معاملات درست نہیں، ادارے کا آڈٹ ہوناچاہیے۔ سینیٹر نثار محمد کے سوال کے جواب میں چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے بتایا کہ اساتذہ کا اعزازیہ 8ہزار کردیا گیا ہے رولز بناکر وزارت خصوصی کو بجھوائے گئے ہیں۔ معاملات حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین ہے ۔ کمیٹی کی سفارشات اور ہدایات پر پورا عمل ہوگا۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرزسردار محمد اعظم موسیٰ خیل،مولانا تنویر الحق تھانوی اور نثارمحمد مالاکنڈ کے علاوہ چیئرپرسن این ایچ سی ڈی ، وزارت خصوصی تعلیم ، وزارت خزانہ ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.