پاکستان آنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو سری لنکن بورڈ کی دھمکی
لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو بقیہ میچوں کیلئے بھی منتخب نہیں کیا جائیگا، یہ فیصلہ سلیکٹرز کا نہیں بلکہ سری لنکن بورڈ اور وزارت کھیل کا بھی ہے،سری لنکن چیف سلیکٹر کا بیان
جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:27
(جاری ہے)
کھلاڑیوں کے انکار کو دیکھتے ہوئے سری لنکن چیف سلیکٹرز نے سخت موقف اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کو بقیہ سیریز کیلئے بھی منتخب نہیں کیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں سری لنکن چیف سلیکٹر گریم لبروئے نے کہا کہ بورڈ کھلاڑیوں کو قائل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی جو کھلاڑی نہیں مانیں گے وہ گرین شرٹس کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو کھلاڑی پاکستان جانے پر رضامند ہوں گے صرف انہیں ہی پوری سیریز کیلئے منتخب کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ سلیکٹرز کا نہیں بلکہ سری لنکن بورڈ اور وزارت کھیل کا بھی ہے اور اگر بورڈ اپنے موقف پر قائم رہا تو اس صورت میں انہیں گرین شرٹس کے خلاف سیریز کیلئے نئے کپتان کا تقرر کرنا ہو گا کیونکہ موجودہ کپتان اپل تھرنگا پہلے ہی لاہور میں کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔گریم لبروئے نے کہا کہ جمعے تک صورتحال واضح ہو جائے گی کہ کون کون کھلاڑی لاہور کھیلنے پر آمادہ ہیں جس کے بعد ہم اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.