دو چینی کرکٹرز پی ایس ایل 3 کےلئے پشاور زلمی سکواڈ کے ہمراہ ہونگے
جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:18
(جاری ہے)
اس کے علاوہ پشاور زلمی چینی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر چین میں کرکٹ سیمینار کرے گا جس میں پشاور زلمی کے کوچز لیکچرز دیں گے جب کہ گلوبل زلمی اور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں کو چین کا دورہ کرایا جائے گا اور مقامی ٹیموں سے فرینڈلی میچز کھیلے جائیں گے اور چینی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کرکٹرز کے ساتھ سیکھنے اور وقت گزارنے کا موقع بھی ملے گا ۔
پشاور زلمی اور چین کرکٹ ایسوسی ایشن مستقبل میں ایم و یو سائن کرکے باہمی دوستی اور اشتراک کے جذبے کو مزید پروان چڑھائیں گے۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کےساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے اور کرکٹ کا کھیل اور پشاور زلمی اپنا کرداد ادا کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ نے کہا کہ پشاور زلمی کا گوبل ویزن اور چین میں کرکٹ کے فروغ کےلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔چینی کوچ تیان نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے انکے کرکٹرز کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کےساتھ رہنے کے اعلان پربہت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل چیمپئن ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ تقریب میں معزز مہمانوں کو پشاور زلمی کی شرٹس بھی پیش کی گئیں .اس موقع پر چین کے کوچ راشدخان پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم، شاہ فیصل آفریدی اور شاہ خالد آفریدی بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.