بنوں،محمد جمیل خان ویلج کونسل دو منزہ بیزن خیل کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:47

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محمد جمیل خان ویلج کونسل دو منزہ بیزن خیل کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے نو منتخب چیئرمین نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق دو منزہ بیزن یونین کونسل عمر زئی کے ناظم نور ز علی شاہ انتقال کر گئے تھے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کمشنر حبیب الرحمن نے دو بارہ کونسلر ممبران پر مشتمل انتخابات منعقدکرائے جس پر ویلج کونسل کے تمام ممبران نے محمد جمیل خان جو کہ مرحوم کے فرزند ہیں کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کیا انتخاب کے موقع پر محمد جمیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد مرحوم نے علاقے کے لوگوں کی خد مت کی ہے اور وہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے چیئرمین منتخب ہونے پر وائس چیئرمین صالح جان ،سیف الرحمان ،اکبر زمان ،نیک دار علی ،نور اللہ اور نور الرحمن و دیگر نے مبارکبا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :