گاڑی پر نمبر پلیٹ کی بجائے مجھے کیوں نکالا لکھنے پر وارڈن نےشہری کا چالان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:31

گاڑی پر نمبر پلیٹ کی بجائے مجھے کیوں نکالا لکھنے پر وارڈن نےشہری کا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017):لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں گاڑی پر نمبر پلیٹ کی بجائے مجھے کیوں نکالا لکھنے پر وارڈن نےشہری کا چالان کر دیا ۔ ٹاون شپ میں ٹریفک وارڈن نے گاڑی پر نمبر پلیٹ کی بجائے ’’ کیوں نکالا مجھے ‘‘ لکھنے پر شہری کا چالان کر دیا ۔

(جاری ہے)

بند روڈ کا ابرار احمد بھٹی اپنی گاڑی پر نمبر پلیٹ کی بجائے وہاں’’ کیوں نکالا مجھے ‘‘ کی تحریر لگا کر جا رہا تھا جسے ٹریفک وارڈن مدثر اقبال نے روک کر اسکا 300روپے کا چالان کر دیا اور چالان چٹ پر چالان کی وجہ میں بھی لکھا کہ نمبر پلیٹ موجود نہیں ہے بلکہ لکھا ہے۔’’ کیوں نکالا مجھے ‘‘۔