ْالیکشن کمیشن تحریک انصاف کے منحرف رکن ضیااللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت پرسوں کرے گا

ہفتہ اکتوبر 12:28

ْالیکشن کمیشن تحریک انصاف کے منحرف رکن ضیااللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے منحرف رکن ضیااللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت پرسوں پیر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بنچ کے پی کے اسمبلی کے رکن ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بجھوائے گئے ریفرنس کی سماعت کرے گا۔