عوام الناس کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے‘ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر
اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسران ان ڈور اور آئوٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں ‘غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی یا غلط معلومات فراہم کرنے والی ٹیموں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا‘ڈینگی اجلاس سے خطاب
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:14
(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈینگی تداک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصو ر نے مختلف محکموں کی کارکردگی کو سراہا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسی تسلسل اور لگن کیساتھ ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری رکھیں تا کہ اس موذی مرض سے مکمل طور پر محفوظ رہا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ رواں موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے بہت سود مند اور مناسب ہے اس لئے ہم سب کو مزید محنت اور توجہ سے نہ صرف کام کرنا ہوگا بلکہ عوام الناس میں بھی ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی پیدا کرنا ہوگی ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں اور ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کو کائونٹر چیک کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی اور غلط معلومات دینے والے افسران اور ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔ڈپٹی کمشنر نے فیکٹری ایریاز اور ٹینریز میں ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو فوکس کرنے کی ہدایت کی ۔اسی طرح انہوں نے دیہاتی علاقوں میں موجود ہارٹس سپارٹس ،قبرستانوں اور نرسریوں میں ڈینگی سرویلنس کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.