پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:54

پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگاجس کا آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان اٴْپل تھرنگا کے پاکستان آنے سے انکار پر تھیسارا پریرا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکن کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے والے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دلشان موناویرا، دنوشکا گونا تھلکا، سدیرا سمارا وکرمے، آشان پریانجن، لاہیروگومیج، مہیلا ایڈواٹے، سیکوگے پرسانا، وشوا فرینیڈو، ایسورو ادانا، جیفری ونڈرسے اور چیترنگا دی سلوا شامل ہیں۔ٹیم میں لیستھ مالنگا، سارنگا لکمل، دنیش چندیمال اور اکیلا دھننجا کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :