صحت انصاف کارڈ کی بدولت غریب عوام بھی علاج معالجے کی مفت سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں، شہرام خان ترکئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:15

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیربرائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ تاریخ میں پہلی بار صحت انصاف کارڈ جیسا منصوبہ موجودہ صوبائی حکومت نے متعارف کروایا، صحت انصاف کارڈ کی اہمیت سے غریب لوگ واقف ہیں بہت سے ایسے خاندان تھے جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنا اپنے اہل وعیال کا علاج نہیں کروا سکتے تھے مگر صحت انصاف کارڈ کی بدولت وہ آج سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے اچھے ہسپتالوں میںبھی علاج معالجے کی مفت سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپین کانی میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا موجود ہ صوبائی حکومت نے سرکاری سکولز میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیا ، سود جیسی برائی کے خلاف قانون سازی کی اور جہیز کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے اقدامات کئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اقتدار میں آکر اداروں سے سیاسی مداخلت کو مکمل طور پر ختم کردیا اور نظام کو تبدل کرکے اسے عوام کی خواہشات اور ضروریات کے تابع بنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :