کسی بھی ادارے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد ناگزیر ہے،جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اینڈ ریسرچ کے 121ویں اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا خطاب
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:40
(جاری ہے)
بحث و مباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کسی بھی ادارے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد ناگزیر ہے اور ہم انہی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے جامعہ کے تمام ستونوں کو محفوظ اور خود مختیار بنا دیا ہے جو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے یونیورسٹی قانون کے تحت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیںاور تمام معاملات پالیسی ساز اداروں کے توسط سے بروء کار لائی جارہی ہے۔
ہم نے ادارے سے کرپشن کا خاتمہ اقتصادی عمل کے فروغ اور رولز اینڈ ریگولیشن کو مقدم رکھا ہے جو کہ کچھ عناصر کو پسند نہیں آرہا اور وہ یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو متاثر اور ساق کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں جو کسی بھی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ ہم نے تعلیم و تحقیق کو اپنا نصب العین اور ادارے کے مفاد کو سب سے زیادہ عزیز سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط پالیسیوں کے باعث یونیورسٹی کے تمام ستون غیر یقینی صورت حال سے دو چار اور تعلیمی سرگرمیاں مانند پڑھ گئے تھے۔ حتیٰ کہ ملازمین کی تنخوائوں کے لئے رقم نہیں تھی۔ ہم نے دن رات ایک کرکے مجموعی طور پر ادارے کو اپنے پہروں پر کھڑا کردیا ہے اور اس کے اصل مقام پر پہنچایا ہے۔ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ادارے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور تمام ملازمین کے بنیادی مسائل کو حل کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی کے پیدا کردہ وسائل کو یونیورسٹی کی ترقی اور ملازمین کے فلائو بہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں جو اس سے قبل کسی اور مد میں ضائع ہورہے تھے۔ آج اکیڈمک سرگرمیوں کو پروان چڑھانے سمیت تمام امتحانات کا بروقت انعقاد، ترقیاتی منصوبوں کے بروقت تکمیل، طلباء و طالبات کی مالی معاونت اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کی جارہی ہیں کیونکہ ہم نے یونیورسٹی کے سمت کا تعین کر رکھا ہے جو روشن مستقبل اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.