سی پی او کی گلگشت ڈویژن کے افسران کیساتھ میٹنگ‘ ناقص کارکردگی پر 22 تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹس جاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:22

ملتان ۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر کے ہمراہ گلگشت ڈویژن کے تفتیشی افسران کے ساتھ سرکل وائز میٹنگ کی۔ ترجمان ملتان پولیس کے مطابق سی پی او ملتان نے صدر سرکل، گلگشت سرکل اور نیو ملتان سرکل کے تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔اس موقع پر سی پی او نے اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر 22 تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان افسران کو ایک ہفتے کے اندر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے ا حکامات جاری کیے۔

سی پی او نے تمام تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ زیرِ تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد مکمل کر کے عدالت میں پیش کریں۔سٹی پولیس آفیسر نے تمام افسران سے کہا کہ تفتیش جدید طریقہ کارکے مطابق سائنٹیفک بنیادوں پر کی جائے اورزیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے سی پی او آفس میں رپورٹ بھیجی جائی.انہوں نے مزید کہاکہ تفتیش کے دوران جب تک ملزم گناہ گار ثابت نہ ہو ان کو قابل احترام اور بے گناہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

سی پی او نے افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیتے ہوئے اپنے علاقہ کے اشتہاری مجرمان کو پکڑنے کے لئے ان کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کئے۔علاوہ ازیں سی پی او نے منشیات فروشوں اور منشیات سپلائرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے مزید کہا کہ منشیات جیسے گھناؤنے دھندے کو جڑ سے ختم کریں تا کہ معاشرے میں اس برائی کو پھیلنے سے روکا جا سکی.سٹی پولیس آفیسر محمد سلیم نے کہاکہ کرپشن کرنے پر پولیس افسران کو نوکری سے برخواست کر دیا جائے گا۔

سی پی او ملتان محمد سلیم نے تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ کسی شخص کو غیر قانونی حراست میں نہ رکھا جائے اوراپنے اپنے علاقے میں کرائم پاکٹس کو مرکز بناتے ہوئے گشت کیا جائے اور جرائم پر کنٹرول کیا جائی.انہوں نے ون ویلنگ کے خلاف سخت ایکشن لینے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کاحکم دیتے ہوئے تمام افسران کو رات کوگشت کے دوران رائفل ایس ایم جی لازمی طور پر اپنے ساتھ رکھنے اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر کرنے کاحکم بھی دیا۔