چین میں بے روزگاری کی شرح میں استحکام

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) چین نے گزشتہ پانچ برسوں میں روزگار میں مجموعی استحکام کو برقرار رکھا ہے ۔ ایک سینئر اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ شہری رجسٹرڈ اور سروے میں مبنی روزگار کی شرح نسبتاً کم سطح پر رہی ۔

(جاری ہے)

وزیر انسانی وسائل وسماجی تحفظ مین ووہائی من نے چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی انیسویں قومی کانگریس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سست روی کی شکار اور ری سٹرکچنگ معیشت کے پس منظر میں انتہائی زبردست کامیابی ہے ۔ پریس کانفرنس میں تقسیم کئے جانے والے وزارت کے اعلامیے کے مطابق چینی شہر ووہان میں بے روزگاری کی رجسٹرڈ شرح ستمبر کے اواخر تک 3.95فیصد تھی ۔

متعلقہ عنوان :