رینجرز کی کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
پیر 23 اکتوبر 2017 20:00
(جاری ہے)
پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے مدینہ کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم ممتاز علی، پی آئی بی کالونی، عوامی کالونی، زمان ٹائون، مدینہ کالونی اور سعود آباد سے 10 ملزمان محمد عثمان مسعود عرف بابر، محمد فرحان عرف بھٹی، اسد چانڈیو، بابر چانڈیو، خلیل احمد، فضل سبحان، مطیع اللہ، حارث علی عرف وارث، محمد فرحاز عرف فرحان اور عبدالغنی عرف بچھو کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور موبائل فون چھیننے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایک اور کارروائی میں رینجرز نے عوامی کالونی، سعود آباد اور درخشاں کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان امان اللہ خان، محمد، خالد، عمران اور نواز علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و امیونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.