بلوچستان کے علاقے شوران کو یونیورسل سروس فنڈ کے تحت براڈ بینڈ کی سہولت سے منسلک کیا جائے گا

وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کا ایوان بالا میں نکتہ اعتراض کے جواب میں اظہار خیال

پیر 23 اکتوبر 2017 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے شوران کو یونیورسل سروس فنڈ کے تحت براڈ بینڈ کی سہولت سے منسلک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر میر کبیر کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے شوران میں فائبر آپٹک کیبل کاٹنے کا تاثر درست نہیں کیونکہ اس علاقے میں یہ کیبل بچھائی ہی نہیں گئی تھی، یونیورسل فنڈ کے تحت اس علاقے کو اگلے مرحلے میں براڈ بینڈ کی سہولت سے منسلک کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں پر موبائل آپریٹرز کا کمرشل مفاد کم ہوتا ہے وہاں پر یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ٹیلی فون و انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :