فیصل آبا د وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
پیر 23 اکتوبر 2017 22:20
(جاری ہے)
مسز روبینہ امجد نے کہا کہ حکومت خواتین کو ملکی معیشت کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے کلیدی نوعیت کے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے علاوہ کئی ترقی یافتہ ممالک بھی خواتین کی ترقی کیلئے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اس سلسلہ میں پل کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سال جنوری میں چین میں ہونے والی انٹر پاکستان ، چائنا کانفرنس میں فیصل آباد کی خواتین کی نمائندگی کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی بانی ممبران پر دوہری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کی ترقی کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ اور ہنر مند خواتین کی بھی راہنمائی کریں تاکہ ان کو قومی دھارے میں شامل کر کے ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خواتین کی ایک بڑی تعداد ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہیں۔ جس کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں منفی تاثرات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو معاشرے کا مفید ، فعال اور کار آمد حصہ بنانے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں تاہم اس ماحول کو تبدیل کرنے کیلئے پڑھی لکھی خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس اجلاس میں شریک خواتین چیمبر کی ممبران نے اپنا تعارف کرایا اور اپنے کاروباری مسائل کی بھی نشاندہی کی۔ اس شیک ہنڈ میٹنگ میں سنیئر نائب صدر ہانیہ جاوید ، نائب صدر عروہ نبیل ، مس شمع احمد، مس سمیرا اشرف ، مس ناہید سعید ، مس تہمینہ افضل ، ہانیہ مدثر اور دیگر مشہور کاروباری خواتین نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.