پارٹی عہدیداروں کو اپنی انفرادی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اپنی نظریاتی صلاحیتوں کو مزید دوبالا کرنا ہوگا ، رہنمائوں کا خطاب
منگل 31 اکتوبر 2017 22:52
(جاری ہے)
اجلاس میں پیش کردہ تنظیمی رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی امور سمیت باقی ماندہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت معیاری تکمیل سمیت مختلف فیصلے کیئے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت نے ہمیشہ وطن دوست ، عوام دوست فکر اور جمہوری اصولوں پر مبنی جدوجہد کرتے ہوئے عوام کے حق حکمرانی کے حصول کیلئے تاریخی قربانیاں دی ہیں ۔ پشتونخوامیپ اب بھی حقیقی جمہوریت ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قوموں کی برابری کیلئے جدوجہد جاری رکھ کر جمہوریت کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پشتون بلوچ مشترکہ صوبے کے ہر شعبہ زندگی میں دونوں اقوام کی عملاً برابری کا اصول تسلیم کروانے اور اس کیلئے آئینی ضمانت حاصل کرنا جنوبی پشتونخوا کے تمام عوام کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پشتونخوا کے اضلاع کے حالیہ مردم شماری میں کمی اور بلوچ علاقوں کے مردم شماری میں غیر قانونی اضافہ بوگس اندراج کا نتیجہ ہے ۔ اس صوبے کے جنوبی اضلاع کے مردم شماری کرنیوالے اساتذہ کے سوا کوئی دوسرے اہلکار نہیں تھے بلکہ ان کے اساتذہ کو کھلا چھوڑ کر بوگس اندراج کی راہ ہموار کی گئی اور آئی ڈی پیز کے نام پر اندراج کی وضاحت سے انکار مردم شماری حکام کی ناکامی اور جانبداری کو ثابت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور موجودہ مخلوط صوبائی حکومت کیخلاف دن رات واویلا کرنیوالے درحقیقت پارٹی رہنمائوں کی بہترین کارکردگی اور ہر علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے مثبت اثرات سے خوفزدہ ہے ہر علاقے میں مین شاہراہوں ، سکولوں ، یونیورسٹیز کے کیمپسز ، بجلی ، زرعی اور پینے کے صاف پانی سمیت ہر شعبہ زندگی میں ہونیوالے ترقیاتی کام برسرزمین موجود ہیںاور ماضی کے نام نہاد نمائندوں کی کروڑوں اور اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار بھی ہر علاقے میں ثابت کیا جاسکتا ہے جن کے نمائندوں کو جیل تک جانا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام آئندہ انتخابات میں پشتونخوامیپ کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کی حمایت کریگی اور اسلام کے نام پر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دینے والوں کو ماضی کی طرح پھر مسترد کردیگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی نظم وضبط اور اصولوں کے مطابق اپنی تنظیمی فعالیت دوبالا کرنی ہوگی اور پارٹی پروگرام کو آگے بڑھانے اور پارٹی پلیٹ فارم پر عوام کو متحد کرنے کے کام کو مزید تیز کرنا ہوگا اور تمام نئے شمولیت کرنیوالوں کو اپنے تنظیم کا حصہ بنانا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.