ستوکتلہ ،بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جواں سالہ مہوش نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کر لی تھی،اہل خانہ منا کر واپس گھر لائے تھے

بدھ 1 نومبر 2017 23:30

ستوکتلہ ،بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) ستوکتلہ کے علاقے میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا،پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کی رہائشی جواں سالہ مہوش نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کر لی تھی ۔

(جاری ہے)

مہوش کے گھر والوںنے مہوش کے شوہر کے خلاف اغوا ء کا مقدمہ درج کرایا تھا اور لڑکی کو منا کر واپس گھر لے آئے تھے ۔

گزشتہ روز مہوش کے بھائی صمد نے موقع پا کر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ۔ہمسایوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے ضروری شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔پولیس نے مقتولہ کی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :