بی آئی ایس پی نے اپنی مالی معاونت کا اہل ہونے کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط متعارف کرا کر خواتین کو مالی اور سیاسی طور پر بااختیار بنایا ہے، ماروی میمن
جمعہ 3 نومبر 2017 17:47
(جاری ہے)
ملاقات کے دیگر شرکاء میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان، افتخار ملک، سینئر سوشل پروٹیکشن سپیشلسٹ امجد ظفر خان، سینئر اکنامسٹ Ms. Yoonyoung Cho، سینئر اکنامسٹ سید امیر احمد،عالمی بینک کے علی قریشی اور بی آئی ایس پی کے سینئر حکام شامل تھے۔
ملاقات کا مقصد بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات کی کارکردگی اور بی آئی ایس پی مستحقین کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے حوالے سے نئے اقدامات کے ڈیزائن اور عملدرآمد پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران، بی آئی ایس پی ٹیم نے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اپڈیٹ کیلئے ملک گیر سروے، وسیلہ تعلیم کے تحت 32اضلاع میں پرائمری سکولوں میں 17لاکھ بچوں کے اندراج اور مارچ 2018میںمزید 18اضلاع میں وسیلہ تعلیم کے نفاذ، 43اضلاع میں ادائیگی کے نظام کو بائیومیٹرک تصدیق کے نظام پر منتقلی اور بی وی ایس کی ملک گیر سطح پر منتقلی کے منصوبے پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے گریجویشن کی حکمت عملی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کیلئے یہ بالکل صحیح وقت ہے کہ وہ گریجویشن ماڈل اپنائیں تاکہ مستحقین سکل ڈویلپمنٹ اور کاروبار کے ذریعے خود مختارہوتے ہوئے غربت سے باہر نکال سکیں۔ انہوں نے زیر غور دو گریجویشن ماڈلوں کی جانب اشارہ کیا جن میں ایشیاء ترقیاتی بنک کا فنڈڈ ماڈل اور Harvard-MIT-LSC ماڈل شامل ہیں۔ اے ڈی بی فنڈڈ ماڈلوں میں کمپرہنوسیو کوچنگ ماڈل اور اینکولسیو بزنس ماڈل شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹ کیش ٹرانسفر ماڈل Harvard-MIT-LSC ماڈل کا حصہ ہے۔ سٹیفانو پیٹرنسٹرو نے بی آئی ایس پی اقدامات کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام عالمی بینک کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ پسماندہ افراد کی بھلائی کیلئے پاکستان میں سوشل پروٹیکشن کے ایجنڈے کی توسیع کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کے ترقیاتی شراکت دار ہونے کے ناطے اور سوشل پروٹیکشن کاعالمی تجربہ رکھنے کی بنیاد پر بی آئی ایس پی کے جاری اور نئے اقدامات کے ڈیزائن اور عملدرآمد کی ترقی کیلئے اپنی معاونت اور تجربہ کی فراہمی کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.