مدھیہ پردیش ،ْ اسکول ٹیچر نے پیسے چوری کر نے کے مبینہ الزام پر دو لڑکیوں کو برہنہ کر دیا

ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

ہفتہ 4 نومبر 2017 21:01

مدھیہ پردیش ،ْ اسکول ٹیچر نے پیسے چوری کر نے کے مبینہ الزام پر دو لڑکیوں ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسکول ٹیچر نے پیسے چوری کرنے کے مبینہ الزام پر 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ڈاموہ کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں تلاشی لینے کے بہانے ٹیچر نے بھری میں کلاس میں 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا۔

(جاری ہے)

دسویں کلاس میں زیرِتعلیم متاثرہ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ کلاس میں ایک طالبعلم کے 70 روپے گم ٴْ ہوگئے جس کی تلاش کیلئے ٹیچر نے اس کے بیگ کی چیکنگ کی لیکن پیسے برآمد نہیں ہوئے جس پر ٹیچر نے اسے چوری قبول کرنے پرمجبور کیا تاہم اس نے انکار کردیا جس پر اٴْستانی نے تلاشی لینے کے بہانے اسے اور اس کی دوست کو سب کے سامنے برہنہ کردیا اور یونیفارم اترواکر تلاشی لی۔

میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اسکول کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ،ْ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔