متحدہ عرب امارات ، کار ایک دھماکے سے جل اٹھی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 6 نومبر 2017 16:25

متحدہ عرب امارات ، کار ایک دھماکے سے جل اٹھی
راس الخیمہ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 نومبر 2017ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے الجفار کے علاقے میں گاڑی ایک دھماکے سے جل اٹھی ۔ ذرائع کے مطابق راس الخیمہ سول دفاع ٹیم کا کہنا ہے کہ کسی بظاہر کسی خاص وجہ کے بغیرگاڑی ایک دھماکے سے جل اٹھی۔

(جاری ہے)

تاہم حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سول دفاع ٹیم کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ ایک ٹیم کو جائے حادثہ پر بھیجا اور آگ پو قابو پایا۔ آگ لگنے کو وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :