داتا گنج بخش ؒ اور دیگر ولی اللہ کے مزار پر حاضری دینا نہ صرف بڑی سعادت ہے بلکہ اعلیٰ ترین خوش نصیبی بھی ہے‘رفیق رجوانہ
پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب اور عقائد کے ماننے والے اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ایک نقطے پر کھڑے ہیں‘گورنر پنجاب
پیر 6 نومبر 2017 19:03
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری تمام تکالیف، مشکلات، دکھ اور درد کا مداوا اللہ اور اس کے رسولؐ کے نام، قرآن مجید کے کلام اور اولیائے اکرام کے پیغام میںپنہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ نے دین اسلام کی جو خدمت کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی اسلام اور انسانیت کی بہتر طریقے سے خدمت کی جاسکتی ہے۔گورنرنے کہا کہ دُنیا میں( اًمن) باہمی محبت، تحمل اور برداشت کے جذبے کے ساتھ ہی قائم ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرتوں کے آلائو کو بجا کر محبتوں کے چراغ کو روشن کرنا ہے۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب اور عقائد کے ماننے والے اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک نقطے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہمیں نہ صرف عوام بلکہ اللہ کے حضور بھی جوا ب دہ ہیں۔اس سے پہلے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی ۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دُعا مانگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.