غزہ کے گنجان آباد علاقے میں شرح پیدائش میں اضافہ، ہر گھنٹے میں 6بچوںکی پیدائش ہونے لگی

پیر 6 نومبر 2017 20:41

غزہ کے گنجان آباد علاقے میں شرح پیدائش میں اضافہ، ہر گھنٹے میں 6بچوںکی ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گنجان آباد علاقے میں شرح پیدائش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اکتوبر 2017ء کے اعدادو شمار کے مطابق 5 ہزار 58 نئے بچوں نے جنم لیا۔اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کے اعدادو شمار کے مطابق اوسطا یومیہ 163، ایک گھنٹے میں چھ اور ہردس منٹ کے بعد ایک بچے کی پیدائش ہو رہی ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق غزہ میں گزشتہ ماہ شرح اموات میں کمی دیکھی گئی۔ اکتوبر کے دوران کل 242 اموات رجسٹرڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

یومیہ قریبا 8 شہریوں کی وفات درج کی گئی۔اس سے قبل ستمبر میں غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر4517 نئے بچوں نے جنم لیا۔ ستمبر کی نسبت اکتوبر میں 541 نئے بچوں نے جنم لیا۔رپورٹ کے مطابق نئے پیدا ہونے والوں میں 51 فیصد بچے ہیں جن کی تعداد 2549 درج کی گئی جبکہ 49 فیصد بچیاں پیدا ہوئیں جن کی تعداد 2509 بتائی گئی ہے۔گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ کی پٹی میں 1883 بچوں نے جنم لیا تھا۔ رواں سال اس میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سب سے زیادہ بچے شمالی غزہ کے علاقوں میں پیدا ہوئے جہاں ان کی تعداد 835 درج کی گئی۔ وسطی غزہ میں 697 اور رفح کے علاقے میں 661 بچوں نے جنم لیا۔

متعلقہ عنوان :