سیرین ایئرلائن کی طرف سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران کو مراعاتی پیکچ دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شیخ عامر وحید
صدر چیمبر آف کامرس اور چیف کمرشل آپریشن سیرین ایئرلائن نے سمجھوتے کی یادداشت پر دستخط کیئے
پیر 6 نومبر 2017 21:35
(جاری ہے)
اس کے علاوہ سیرین ایئرلائن چیمبر کے ممبران کو خصوصی مراعات بھی فراہم کرے گی جن میں ائیرپورٹ پر پروٹوکول اور تیز رفتار سروس کی فراہمی، سیٹ کی تصدیق کی گارنٹی، شیرخوار بچوں کو مفت سفر کی سہولت ، بچوں کیلئے خصوصی ڈسکائونٹ، سیٹوں کی ایڈوانس بکنگ اور ایک فلائٹ منسوخ ہونے کی صورت میں اگلی فلائٹ میں سیٹ کی گارنٹی شامل ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ سیرین ایئرلائن کی طرف سے چیمبر کے ممبران کو مراعاتی پیکج فراہم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیرین ایئرلائن کے مراعاتی پیکج سے چیمبر کے ممبران کو ملک کے دوسرے شہروں میں بزنس میٹنگ کیلئے جانے اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے کی کوششوں میں سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے بہتر فروغ کیلئے تاجر برادری کے ساتھ ائیر لائنوں کا تعاون بہت ضروری ہے اور کہا کہ سیرین ایئرلائن کا چیمبر کے ممبران کیلئے اسپیشل پیکج کی پیشکش اس طرف ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے چیمبر کے ممبران پر زور دیا کہ وہ ملک کی دیگر تاجر برادری کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے سیرین ایئرلائن کے مراعاتی پیکج سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔سیرین ایئرلائن کے چیف کمرشل آپریشن خالد بشیر انجم نے کہا کہ چیمبر کے ممبران کو مراعاتی پیکج پیش کرنے کا مقصد ان کو کاروبار فروغ دینے کی کوششوں میں سہولت فراہم کرنا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ چیمبر کے ممبران اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے اس پیکج سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے سیرین ایئرلائن کو یقین دہانی کرائی کہ چیمبر ائیرلاین کے کاروباری مفادات کو فروغ دینے میں بھرپور تعاون کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.