عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں،جنہوں نے بھاگناتھا وہ بھاگ چکے،محمد نوازشریف

ماضی میں بھی ایسے مقدمات کاسامنا کیا،اب بھی ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے،پارٹی کے تمام رہنماء اور اراکین متحد ہیں،7سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہیں توڑسکی۔صدر ن لیگ کی مری روانگی سے قبل گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 نومبر 2017 16:18

عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں،جنہوں نے بھاگناتھا وہ بھاگ چکے،محمد نوازشریف
(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے صدر اورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ہم عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں،جنہوں نے بھاگناتھا وہ بھاگ چکے،ماضی میں بھی ایسے مقدمات کاسامنا کیا،اب بھی ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے،پارٹی کے تمام رہنماء اور اراکین متحد ہیں،7سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہیں توڑسکی۔انہوں نے پنجاب ہاؤس سے مری روانگی سے قبل گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نام نہاداحتسابی عمل سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

عدالتوں اور قانون کااحترام کرتے ہیں۔عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں ۔عدالتوں سے بھاگنے والے اورلوگ ہیں۔جنہوں نے بھاگناتھا وہ بھاگ چکے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ایسے مقدمات بنائے گئے ہم ثابت قدم رہے۔اب بھی ثابت قدمی سے حالات کامقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ مجھے 7سال تک جلاوطن رکھا گیا،طویل جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہیں توڑسکی۔

پارٹی کے تمام رہنماء اور اراکین متحد ہیں۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرآج احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے انکی کیسز کویکجا کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 4، مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر 6 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی پرجوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور خواتین اہلکار نے بھی فرائض انجام د یئے۔

منگل کو احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی دسویں سماعت پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کیپیشی کے دوران فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور خواتین اہلکار نے بھی فرائض انجام د یئے۔ نواز شریف 4، مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر 6 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

بعد ازاں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے (ن)لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کر کے انہیں حکومتی امورپربریف کیا، پارٹی اموراورعوامی رابطہ مہم پرمشاورت اور سیا سی صورتحال ودیگراہم امورپرتبادلہ خیال۔ منگل کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پنجاب ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں نئی حلقہ بندیوں اورآئینی ترمیم کے معاملات پربات چیت کی گئی۔ملاقات میں پارٹی اموراورعوامی رابطہ مہم اور احتساب عدالت میں ہونیوالی سماعت پر مشاورت کی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نواازشریف کوحکومتی امورپربریف کیا اور ملاقات میں سیاسی صورتحال ودیگراہم امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔