جنہوں نے عدالتوں سے بھاگنا تھا بھاگ گئے ،ْہم سرخرو ہو کر نکلیں گے‘نواز شریف

عدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا اور آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے ،ْ سابق وزیراعظم امید ہے عوام ایک بار پھر اعتماد کریں گے ،ْ7 سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہ توڑ سکی ،ْ صدر مسلم لیگ (ن)کی میڈیا سے بات چیت

منگل 7 نومبر 2017 20:46

جنہوں نے عدالتوں سے بھاگنا تھا بھاگ گئے ،ْہم سرخرو ہو کر نکلیں گے‘نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا اور آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے ،ْ موجودہ حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی اور پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور دیگر سے ملاقات کے بعد صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ مری چلے گئے ۔

پنجاب ہاؤس میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہا کہ عوام کے ساتھ ایک رشتہ قائم ہے اور امید ہے کہ عوام ایک بار پھر اعتماد کریں گے ،ْ7 سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہ توڑ سکی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ،ْعدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا اور آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں سے بھاگنے والے اور لوگ ہیں ،ْجنہوں نے بھاگنا تھا وہ بھاگ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ،ْہماری وجہ سے آج عدلیہ آزاد ہے لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ عدلیہ غیر جمہوری حکمرانوں کو ویلکم کرتی ہے، عدلیہ آمروں کو قانونی تحفظ اور آئین میں ترامیم کی اجازت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ کس چیز کی سزا دی گئی، ترقی کرتے ملک کو غیر مستحکم کردیا گیا، عوام کے پاس جارہا ہوں، جگہ جگہ لوگوں کو بتاؤں گا کہ کیسے ترقی کرتے پاکستان کو پٹری سے اتارا گیا ،ْتوقع ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے۔

متعلقہ عنوان :