چکوال کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، بس گھائی میں جا گری

بدھ 8 نومبر 2017 23:39

چکوال کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، بس گھائی میں جا گری
چکوال:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8نومبر2017ء) چکوال کے علاقے تلہ گنگ کے قریب بس پل سے نیچے کھائی میں جاگری، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کے مقام پر بس پل سے نیچے گر گئی جبکہ مسافر بس میں 60 سے زائد افراد سوار تھے جبکہ ابتدائی طور پر 18 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

مسافر کوچ کوہاٹ سے رائیونڈ جارہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کوچ کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوہاٹ کے سرکاری اسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :