اینٹی کرپشن مہم کے تحت تازہ ترین پیش ،سعودی شاہ سلمان نے 56 نئے جج مقرر کر دیے

جمعرات 9 نومبر 2017 20:23

اینٹی کرپشن مہم کے تحت تازہ ترین پیش ،سعودی شاہ سلمان نے 56 نئے جج مقرر ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) سعودی شاہ سلمان نے 26نئے جج مقرر کردیئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن مہم کے تحت تازہ ترین پیش رفت میں سعودی شاہ سلمان نے 56 نئے جج مقرر کر دیے ہیں۔ سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہوں نے نچلی سطح کی26ججوں کو ترقی دی اور30 نئی بھرتیاں کیں۔

(جاری ہے)

تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا یہ جج ملک میں بد عنوانی کے خلاف جاری مہم میں کوئی کردار ادا کریں گے یا نہیں۔ پچھلے ہفتے ایک نئی اینٹی کرپشن کمیٹی کے قیام اور ولی عہد کی اس کے سربراہ کے طور پر تقرری کے بعد کئی شہزادے اور کاروباری شخصیات کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ان پر منی لانڈرنگ اور رشوت جیسے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :