سعودی عرب لبنان کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے، حزب اللہ

جمعرات 9 نومبر 2017 20:23

سعودی عرب لبنان کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے، حزب اللہ
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) لبنانی تنظیم حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک نے سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بیان سعد الحریری کے بطور ملکی وزیر اعظم پچھلے ہفتے کے استعفے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ الحریری نے ایران اور حزب اللہ پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ حزب اللہ کے رکن پارلیمان حسن فداللہ کا آج کہنا تھا کہ ان کا بلاک لبنانی صدر کی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے، جنہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آیا سعد الحریری کا استعفی قبول کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :