لاہور میں 12 ویں سالانہ سرائیکی کانفرنس 20 نومبر کومنعقد ہوگا
جمعہ 10 نومبر 2017 21:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹانک دیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ سرائیکستان ہماری منزل ہے۔ سرائیکی رہنماؤں نے پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ9 نومبر 1901 ء کو لارڈ کرزن نے پشتونوں کو خوش کرنے کیلئے نیا صوبہ سرحد بنایا تو سرائیکی وسیب کے اضلاع دیرہ اسماعیل خان و ٹانک ان میں شامل کر دیئے ۔
اس فیصلے کے خلاف سرائیکی وسیب کے کے کروڑوں افراد ایک صدی سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی سراپا احتجاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن جہاں ہم علامہ اقبال کی یوم پیدائش کا خیر مقدم کرتے ہیں ، وہاں اپنے وسیب کے ساتھ ہونیوالے ظلم پر بھی خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا دیرہ اسماعیل خان دریائے سندھ کنارے ایک عظیم تہذیبی ورثے کا نام ہے، یہ خطہ صدیوں سے سرائیکی تہذیب کا مرکز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ انگریزوں کے جانے کے بعد ان کی طرف سے بنائی جانیوالی غیر ثقافتی حدود کو بھی ختم کرے ۔ سرائیکی رہنماؤں نے خیبرپختونخواہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرائیکی اضلاع دیرہ اسماعیل خان و ٹانک پر مظالم کی انتہا کر دی ۔ انہوں نے کہا کہاے این پی کی پچھلی حکومت کی طرف سے مادری زبانوں میں پرائمری سے تعلیم دینے کے سرائیکی سرائیکی قاعدے چھاپے لیکن موجودہ حکومت نے یہ قاعدے تقسیم ہی نہ کئے ۔ اس موقع پر نفیس انصاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سرائیکی صوبے کے وعدے پر قائم ہے مگر اس کا حل تلاش کرنا ہوگا کہ پنجاب اسمبلی نے تو دو صوبوں کی قرارداد پاس کر دی ہے ، کیا خیبرپختونخواہ اسمبلی ایسا کرے گی ظہور دھریجہ نے کہا کہ اسے ایسا کرنا پڑے گا۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف ویسے تو انصاف سب کے لئے کا نعرہ لگاتی ہے لیکن سرائیکی وسیب کے ساتھ مسلسل بے انصافی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں سرائیکی زبان کا ڈیپارٹمنٹ منظور ہے لیکن تعصیب کی بناء پر وہاں کی زبان سرائیکی کا ڈیپارٹمنٹ نہیں بنایا جا رہا ۔ ہم نے کئی بار انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کرائی لیکن حکومت دیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے مسائل پر توجہ ہی نہیں دے رہی۔اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سرائیکی صوبے کے قیام تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور دیرہ اسماعیل خان و ٹانک کو خیبرپختونخواہ سے اپنی جدوجہد کے ذریعے واگزار کرائیں گے ۔اس موقع پر عنایت اللہ مشرقی ،حاجی احمد نواز سومرو، سید مطلوب بخاری ، ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ، ماسٹر مبین ، رانا ذیشان نون ، طفیل بلوچ ، صبا فیصل ، پرویز قادر، چوہدری فیصل عزیز ، حاجی عید احمد، الطاف خان ، اجمل دھریجہ ، زبیر دھریجہ، عامر سلیم ، معیز بھٹہ سمیت دوسروں نیبھی خطاب کیا ۔ طفیل بلوچ نے ماں دھرتی کی محبت میں گیت گائے ، سیمینار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.