اقوام متحدہ اور بنگلہ دیشی حکومت کا روہنگیا بچوں میں خسرے سے بچائو کے لئے ویکسینیشن کا فیصلہ

ہفتہ 11 نومبر 2017 16:43

اقوام متحدہ اور بنگلہ دیشی حکومت کا روہنگیا بچوں میں خسرے سے بچائو ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میںکیمپوں میں پناہ گزین روہنگیا بچوں میں خسرے اور روبیلا سے بچائو کے لئے ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں کیمپوں میں روہنگیا پناہ گزین بچوں میں خسرے کے کیسز سامنے آئیں ہیں، خسرہ ایک جان لیوا بیماری ہے اور خاص طور پر پرورش سے محروم اور کمزور بچوں کے لئے یہ زیادہ خطرناک ہوتا ہے جس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے بچائو کے لئے اقوام متحدہ اور بنگلہ دیش حکومت نے ان کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 6 ماہ سے 15 سال تک کے روہنگیا بچوں کو خسرہ اور روبیلا مہم کے تحت ویکسین کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔