96سالہ شخص نے اپنی بیوی کی ہسپتال میں عیادت کرنے کے لئے گاڑی ہوا میں اڑا دی

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:54

96سالہ شخص نے اپنی بیوی کی ہسپتال میں عیادت کرنے کے لئے گاڑی ہوا میں ..
سڈنی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11نومبر2017ء) :آسٹریلیا کے ایک 96 سالہ معمر شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو خطرناک انداز میں چلاتے ہوئے سڑک کے ایک طرف کھڑی کی گئی گاڑی کے اوپر سے بالکل فلمی انداز میں گزرجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حقیقت یہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے یہ سابق فوجی نہ تو کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور نہ ہی ان کا کرتب دکھانے کا ارادہ تھا بلکہ وہ ہسپتال میں داخل اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابوہوگئی اورپارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ٹکرا کر اس کے اوپر سے اڑتی ہوئی گزرگئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بزرگ شہری کی جان تو بچ گئی ہے تاہم وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اوران کی ٹانگیں اورریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی ہیں ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :