جیکب آباد میں پولیس کی سیکیورٹی نے 5معصوم جانیں نگل لیں
ہفتہ 11 نومبر 2017 21:49
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چہلم کے موقع پر جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے سخت حفافتی اقدامات کئے گئے شہر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت گلی محلوں کو بھی خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا جس کے باعث شہری گھر وں میں محصور ہو کر رہ گئے اور شہر میں کرفیوں کو سماع ہو گیا یہاں تک کے جمع نماز کی ادائیگی کے لئے شہریوں کو مسجد اور مریضوں کی ہسپتال تک رسائی مشکل کر دی گئی راستے بند ہونے کی وجہ سے بروقت ہسپتال نہ پہنچنے پر 5معصوم بچے دم توڑ گئے گل ہسپتال کے سامنے ڈیو ٹی پر متعین اہلکار کے مطابق 5بچے میر ے سامنے فوت ہوئے جنکے ورثاء روتے ہوئے گئے ہیں اس سلسلے میںگل ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن نے بتایا کہ ایک نومولود بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اور ایک ڈیرہ الہیار کا تھا نومولود بجوں کے والدین کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے ہسپتال پہنچے ہیں راستے بند تھے پولیس کی جانب سے روکا گیاتھا کئی کلو میٹر پیدل چل کر آئے ہیںڈاکٹر کے مطابق کیونکہ بچے نومولود تھے جنہیں آکسیجن کی ضرورت تھی اگر بروقت وہ ہسپتال پہنچتے تو شاید بچ جاتے شہری اتحادجیکب آباد اورمسلم لیگ ن کے صدر اکرم ابڑو کا کہنا تھا کہ پولیس کے ایسے حفاظتی اقدامات سے عوام تکلیف میں ہے راستے بند کرنا درست نہیںپی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر اور الیکٹر ک یونین کے رہنما ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے راستے بند کرکے معاشی دہشت گردی کی ہے اور شہر کا کاروبار تباہ کرکے رکھ دیا ہے یہ تو عجیب روایت ہے ہڑتال کے دوران میڈیکل بند نہیںکراتے یہاں تو میڈیکل بند کرائے گئے دودھ کی دکانیں بند تھی بچے تڑپ رہے تھے پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ دینا ہے پر یہ کونسا تحفظ ہے جس میں شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ایس ایس پی سرفراز شیخ کو سوچنا چاہئے یہ تو پانچ بچے تھے جومیڈیا پر آئے ایسے کئی لوگ اس سیکیورٹی کا شکار ہوئے ہونگے ،چیمبر آف کامرس کے احمد علی بروہی نے کہا کہ روز روز راستے بند کرنے سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے اور کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کا کہنا تھا کہ جلوس کے راستے پر حفاظتی انتظامات کئے جائیں شہر کو بند کرنا درست نہیںمریضون کو تو ہسپتال جانے دیا جائے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے پولیس عوام کو پریشان کر رہی ہے راستے بند ہونے کی وجہ سے جو بچے فوت ہو ئے انکا کو ن ذمہ دار ہے ایس ایس پی اسکا جواب دیںپولیس کی یہ ایسی سیکیورٹی تو لوگوں کی جان بچانے کے بجائے جان لینے کا سبب بن رہی ہے حاجی یوسف میمن کے مطابق چیمبر آف کامرس کی جانب سے اس سلسلے میں کل ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں انتظامیہ کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.