پی ٹی ڈی سی نے موسم سرما کیلئے شمالی علاقہ جات کے ہوٹلز میں سیاحوں کیلئے رعایتی پیکج متعارف کرا دیا

مری ، ایوبیہ، شوگران، ناران، جھیل سیف الملوک، سوات وادی، چترال ، وادی کیلاش، گلگت، ہنزہ، سکردو اور نیلم وادی آنے والے سیاحوں ، طلباء اور فیملیز کیلئے رعایتی نرخ متعارف کرائے ہیں منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفورکی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 12 نومبر 2017 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2017ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے موسم سرما کیلئے شمالی علاقہ جات کے ہوٹلز اور موٹلز میں تمام سیاحوں کی سہولت کیلئے رعایتی پیکج متعارف کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور نے اے پی پی کو بتایا کہ مری ، ایوبیہ، شوگران، ناران، جھیل سیف الملوک، سوات وادی، چترال سمیت وادی کیلاش، گلگت، ہنزہ، سکردو اور نیلم وادی آنے والے سیاحوں اور طلباء اور فیملیز کیلئے رہائشی کمروں کے خصوصی رعایتی نرخ متعارف کرائے ہیں تاکہ موسم سرما کے دوران سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر سستی اور معیاری قیام و طعام کی سہولت میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے ملک میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔ دریں اثناء پی ٹی ڈی سی نے طلباء کیلئے خصوصی ٹور پیکجز بھی متعارف کرائے ہیں تاکہ وہ مقامی تاریخ، ثقافت کے ورثہ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی معلومات حاصل کرسکیں۔ پی ٹی ڈی سی اپنی ویب سائٹ پر مختلف پیکجز اور سہولیات کی تفصیلات باقاعدگی سے جاری کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :