عراق ایران بارڈر پر 7.4شدت کا زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے ترکی، اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کیے گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 13 نومبر 2017 00:23

عراق ایران بارڈر پر 7.4شدت کا زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے ترکی، اسرائیل اورمتحدہ ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2017ء) عراق ایران بارڈر پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق عراق ایران بارڈر پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 52کلومیٹر رکارڈ کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق شدید زلزلے سے ایران کے 8 گائوں متاثر ہوئے ہیں اور وہاں بجلی معطل ہو گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ترکی،اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کیے گئے۔