سارک تنظیم کے درمیان مضبوط بزنس ایجنڈا کو فروغ دینے کیلئے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے‘ افتخار علی ملک
سارک کے رکن ممالک ایسی پالیسیاں وٖضع کریں جن کے نتیجہ میں برآمدات کو فروغ حاصل ہوسکے‘ سارک چیمبر کے نائب صدر کی سارک تاجروں کے وفد سے گفتگو
پیر 13 نومبر 2017 17:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تجارت کے علاوہ خطے میں سیاحت کے فروغ کی بھی ضرورت ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں سارک کے رکن ممالک سالانہ اربوں ڈالر کماسکتے ہیں۔
افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان سارک کے کردار کو بڑھانے کا خواہش مند ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں خطے میں خوشحالی اور اقتصادی ترقی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ سارک کے رکن ممالک کو ایکو سسٹم اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے بھی بھرپور کام کرنا چاہئے۔انہوں نے سارک کے رکن ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ ایسی پالیسیاں وٖضع کریں جن کے نتیجہ میں برآمدات کو فروغ حاصل ہو سکے اور جو علاقائی تجارت کے معاہدوں پر منتج ہو سکے۔ سارک چیمبر کے تاحیات ممبر اور لالہ ا فیبرک کے سی ای او پرویز لالہ بھی اس موقع پر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں روز بروز توانائی کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے، سارک کے رکن ممالک میں آبادی کے بڑے حصے کو غربت سے نکالنے اور اقتصادی شرح نمو کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے ‘ بھوک اور تنازعات کے حل کیلئے حکومتوں ‘ اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ افتخار علی ملک نے صنفی مساوات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہر سطح پر فیصلہ سازی میں شریک کیا جانا چاہئے تاکہ ان کے مسائل اور ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے تارکین وطن نیٹ ورکس سارک کے خطے میں فنانسنگ‘ اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تک رسائی میں مدد دے سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.