فیصل آباد کے مدرسے میں کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دینے والا مولوی گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل نومبر 23:13

فیصل آباد کے مدرسے میں کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دینے ..
فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) فیصل آباد کے مدرسے میں کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دینے والا مولوی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں خوفناک جرائم میں ملوث ایک مدرسے کے مولوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش مولوی کی جانب سے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے گئے۔ رضوان نامی درندہ صفت مولوی کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ اس نے مدرسے کے کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

وہ بچوں کو ناصرف زیادتی کا نشانہ بناتا تھا بلکہ انہیں قتل بھی کر دیتا تھا۔ کچھ بچوں کو اس نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مدرسے کی چھت پر لے جا کر نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔ جبکہ کچھ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویرانے میں لے جا کر گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ رضوان نے مزید خوفناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چھوٹا تھا تو اسے اسی مدرسے کے 2 مولوی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ اسے ان دونوں مولویوں کی جانب سے کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی لیے بڑے ہو کر اس نے بھی وہی کام شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :