موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کرک اورٹانک میں ورکشاپ

بدھ 15 نومبر 2017 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)زرعی یونیورسٹی پشاورمیں قائم کلائمیٹ چینج سنٹرنے ہیلویتاس واٹرفارلائیولی ھڈپراجیکٹ کے تعاون سے کرک اورٹانک میں ورکشاپ کاانعقادکیاجس میں اکیڈمیا،ضلعی افسران اورزمینداروں نے شرکت کی ۔کرک میں ورکشاپ کاافتتاح خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان بخت جبکہ ٹانک میںورکشاپ کاافتتاح ڈپٹی کمشنرراجہ فضل حق نے کیاجبکہ اختتامی خطاب ضلعی ناظم مصطفی کنڈی نے کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹرمحمدذوالفقارڈائریکٹرکلائمیٹ چینج سنٹرنے ورکشاپ کے اغراض ومقاصدبیان کرتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پوری دنیامتاثرہورہی ہے تاہم پاکستان انتہائی متاثرہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے ۔کرک میںمنعقدہ ورکشاپ میں وائس چانسلرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرجاں بخت نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کیاجاسکے۔ پروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خٹک نے اس موقع پرموسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آبی ذخائرپرمنفی اثرات پراظہارخیال کیا۔