وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا

وزارت داخلہ کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیںان پر کام کا جلد آغاز ہوگا، اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 15:35

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر ..
اسلا م آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال تبدیل کریں گے، اسلام آباد کے تھانوں میں بہتری لانی ہے آئندہ دنوں میں آپ بہتریں دیکھیں گے، وزارت داخلہ کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان پر کام کا جلد آغاز ہوگا، اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسلام آباد پولیس میں اگلے 3 ماہ میں بہتری دیکھیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا جلد فیصلہ کیا جائے گا، کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کو 3 ماہ کی ایکسٹینشن دی گئی ہے،آئی جی اسلام آباد نہ تو سوتے ہیں اور نہ ہی کسی کو سونے دیتے ہیں، ہمارے لئے اسلام آباد میں کرائم کی شرح کو نیچے لانا سب سے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں کرائم 30 فیصد نیچے لا سکتے ہیں تو اسلام آباد میں بھی کرائم نیچے لا سکتے ہیں۔

پاکستان میں سکھوں کے ویزے پر کام کیا جا رہا ہے، کوشش ہے سکھ برادری کیلئے ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کریں۔ سکھ برادری ویزے کی آسان پالیسی کیلئے کام کی ہدایت کر دی ہے۔ میری کوشش ہے سکھ برادری کیلئے مزید سہولیات پیدا کریں۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس پر یقین رکھتا ہوں۔ اسلام آباد کے ٹریفک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔محسن نقوی کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ پولیس خدمت سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات ہیں وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں انہوں نے اپنے اور وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق میڈیا پر چلنے والی منفی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

طاقت آنی جانے والی چیز ہے بطور وزیر اعلیٰ اور نہ اب بطور وزیر داخلہ کبھی بھی پولیس کو گھروں میں خواتین سے بدتمیزی کے احکامات نہیں دئیے۔ چینی باشندوں کی پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا ہے۔ نیشنل فرانزک لیب اسلام آباد کیلئے کام کا بھی آغاز کر دیا ہے جو بہت تاخیر کا شکار ہے۔