چین میں 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 18 افراد ہلاک ،ْ21زخمی

ہیلی کاپٹر ایمبولنس کی مدد سے 17 افراد کو بچایا گیا اور گاڑیوں میں لگی آگ کو بجھایا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 21:32

چین میں 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 18 افراد ہلاک ،ْ21زخمی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق انہوئی کے شہر فویانگ میں ایکسپریس وے پر 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد 7 گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔حادثے کی صحیح وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اچانک آنے والی دھند کے باعث بس اور ٹرک سمیت 30 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کے بعد دھویں آسمان پر دھویں کے کالے بادل بھی دیکھے گئے جب کہ ہیلی کاپٹر ایمبولنس کی مدد سے 17 افراد کو بچایا گیا اور گاڑیوں میں لگی آگ کو بجھایا گیا۔

متعلقہ عنوان :