گوجرانوالہ 2008ء تک ایک کھنڈر کی شکل پیش کر ر ہا تھا کل ایک جدید ترقی یافتہ شہر بن چکا ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع

بدھ 15 نومبر 2017 21:34

گوجرانوالہ 2008ء تک ایک کھنڈر کی شکل پیش کر ر ہا تھا کل ایک جدید ترقی یافتہ ..
گوجرانوالہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوںکی کرپشن، لوٹ مار اور بد انتظامی کے شکارملک کو نواز شریف کی سچی نیت والی قیادت نے قیادت نے پر امن اور روشن بنا دیا ،عوام ترقی دشمن ٹولے کو 2018ء میں اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوسی چیئرمین حاجی وقار چیمہ کے ڈیرہ پر ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بن چکی ہے ،مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت کی طرح موجودہ دور میں بھی پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کے ثمرات پہنچائے گئے ہیں ، گوجرانوالہ جو 2008ء تک ایک کھنڈر کی شکل پیش کر ر ہا تھا آج ایک جدید ترقی یافتہ شہر بن چکا ہے ، مسلم لیگ ن کے مخالفین سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،سیاسی میدان میں بار بار شکست کی ہزیمت اٹھانے والا ٹولہ سیاسی معاملات کوعدالتوں میں لے جا کر عوام کے ہاتھوں شکست سے بچ نہیں سکے گا،2018ء میں باشعور پاکستانی عوام ترقی دشمن ٹولے کو ایک بار پھر اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ، میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ،انہیں پاکستان میں سی پیک لانے اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی سزادی گئی ہے،عوام ووٹ کے ذریعے اپنے محبو ب قائد کو چوتھی بار وزیر اعظم منتخب کریں گے ،تقریب سے یوسی چیئرمین حاجی وقار احمد چیمہ ،کلیم اللہ خان،نواز چیمہ ،لالہ ظہیر احمد،عمیر اشرف سانسی ،رانا بلال حمد ، طارق سعید ، وائس چیئرمین حاجی عمران سلیم ،فیصل علی جٹ،رانا معروف احمد ،لیگی راہنما چوہدری اسماعیل گجر ،طارق محمود بھٹی ،ذوالفقارر احمد نورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :