فیفا ورلڈ کپ 2018 میں شرکت کے لیے تمام 32 ٹیموں کا انتخاب مکمل
روس 65ویں نمبر پر ہے تاہم 2018 میں فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کی وجہ سے یہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ہے، درجہ بندی جاری پہلے درجے کی دوسری پوزیشن پر جرمنی، تیسری پر برازیل، چوتھی پر پرتگال، پانچویں پر ارجنٹینا، چھٹی بیلجیئم، ساتویں پر پولینڈ جبکہ آٹھویں پر فرانس موجود ہے چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعد آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام
جمعرات 16 نومبر 2017 19:44
(جاری ہے)
اسی طرح دوسرے درجے میں پہلی پوزیشن پر اسپین، دوسری پر پیرو، تیسری پر سوئٹزرلینڈ، چوتھی پر انگلینڈ، پانچویں پر کولمبیا، چھٹی پر میکسیکو، ساتویں پر یوروگوائے جبکہ آٹھیوں پوزیشن پر کروشیا موجود ہیں۔
تیسرے درجے کی آٹھ ٹیموں میں پہلی پوزیشن پر ڈنمارک، دوسری پر آئسلینڈ، تیسری پر کوسٹا ریکا، چوتھی پر سوئیڈن، پانچویں پر تیونس، چھٹی پر مصر، ساتویں پر سینیگال جبکہ آٹھویں پر ایران موجود ہیں۔چوتھے درجے میں پہلی پوزیشن پر سربیا، دوسری پر نائیجیریا، تیسری پر آسٹریلیا، چوتھی پر جاپان، پانچویں پر مراکش، چھٹی پر پاناما، ساتویں پر جنوبی کوریا اور آٹھویں پر سعودی عرب موجود ہیں۔سعودی عرب ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والی دوسری کم درجہ ٹیم ہے جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 63ویں نمبر پر موجود ہے تاہم 65 ویں نمبر پر موجود روس کو درجہ بندی میں اور چار چار ٹیموں پر بنائے جانے والے گروپوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل ہوگی۔فیفا کی جانب سے عالمی کپ کے لیے چار ٹیموں پر مشتمل 8 گروپ ترتیب دیئے جاتے ہیں جن میں ہر گروپ میں کم از کم 2 یورپی ٹیمیں شامل ہوتیں ہیں جبکہ یورپ کے علاوہ کسی بھی ایک برِاعظم کی دو ٹیمیں ایک ہی گروپ میں نہیں ہو سکتیں۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعد آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور 1-0 کی مجموعی برتری کی بدولت سوئیڈن نے ورلڈ کپ فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.