پارلیمانی تاریخ میں نئی روایت ، حکمران جماعت کے رکن کی ٹریک سوٹ پہن کر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت

جمعرات 16 نومبر 2017 22:31

پارلیمانی تاریخ میں نئی روایت ، حکمران جماعت کے رکن کی ٹریک سوٹ پہن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) پارلیمانی تاریخ میں نئی روایت ڈال دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن)کے سرگودھا سے رکن چوہدری حامد حبیب نے ٹریک سوٹ پہن کر اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل کے حوالے سے حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کیلئے 228ارکان پورے کرنے کیلئے بڑی کوششیں کرنا پڑیں، جب اجلاس شروع ہوا تو بل منظور کرانے کیلئے متعلقہ کورم پورا نہیں تھا جس کی وجہ سے سپیکر نے اس دوران دیگر بزنس نمٹایا اور آخر میں آئینی ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا گیا، اس دوران وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب، خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر ارکان کورم پورا کرنے کیلئے سرگرم رہے۔

اس دوران ارکان کو فوری کالز بھی کی گئیں، مسلم لیگ (ن) کے سرگردھا سے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حبیب ٹریک سوٹ پہن کر ایوان میں آئے اور ارکان کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور ووٹ دیتے ہی ایوان سے چلے گئے۔ وہ اجلاس کے دوران جم میں ایکسرسائز میں مصروف تھے اور پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب نے ان کو فون کر کے ووٹ دینے کیلئے بلایا۔

متعلقہ عنوان :