عراقی فوج نے راوہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:00

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) عراقی فوج نے راوہ نامی قصبے میں داعش کو شکست دے کر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز کے انچارج لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر راشد یاراللہ نے بتایا کہ راوہ شہر کی تمام مرکزی عمارتوں پر ملکی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل یار اللہ نے کہا کہ فوجی عسکریت پسندوں کے تعاقب میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئی ہے۔یاد رہے کہ راوہ کو عراق میں داعش کا آخری ٹھکانا قرار دیا جاتا ہے۔ فوج کو اس آپریشن کے دوران امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی۔ رواں مہینے کے آغاز پر القائم کا قبضہ بھی عراقی فوج نے حاصل کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :