منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام کی رفتار مزید تیزکرنے کی ہدایت، منصوبے پر دن رات کام کیا جائے‘شہباز شریف
یہ منصوبہ مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک مثال بنے گا ادارہ پورے خطے میں جگر اورگردے کے مریضوں کو جدید علاج فراہم کرے گا،حکومت اس بڑے منصوبے پر 19ارب روپے خرچ کررہی ہے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام ہفتے میں دو بار سائٹ پر آکر خود پیشرفت کا جائزہ لیں میں ہفتے میں ایک بار سائٹ پر آکر تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لوں گا‘وزیر اعلی کا سائٹ آفس پر بریفنگ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 18 نومبر 2017 18:46
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ یہ ادارہ پورے خطے میں جگر اورگردے کے مریضوں کو جدید ترین علاج معالجہ فراہم کرے گااورپنجاب حکومت فلاح عامہ کے اس بڑے منصوبے پر 19ارب روپے خرچ کررہی ہے ۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے سائٹ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت بارے بریفنگ دی گئی-چیف ایگزیکٹیو آفیسر انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے منصوبے کے پہلے مرحلے کے بارے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے -اس لئے اس منصوبے پر دن رات کام کیا جائے اورمنصوبے کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے شبانہ روز محنت کی جائی- انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں بننے والا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے اوریہ پورے پاکستان کا ادارہ ہے -وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے لئے شاندار شجر کاری اور لینڈ سکیپنگ کی جائی- پہلے مرحلے کیلئے ادارے کے سامنے پارکنگ نہ بنائی جائے بلکہ فرنٹ کی جگہ کو صرف ایمرجنسی اور ایمبولینسوں کے لئے استعمال میں لایا جائی- انہوںنے کہا کہ گردے اور جگر کے مریضوں کے لئے یہ ادارہ جدید اور معیاری علاج معالجہ مہیا کرے گا - تعمیراتی کاموں کے ساتھ دیگر امور کو بھی جلد سے جلد مکمل کیا جائے -چیف سیکرٹری ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام ہفتے میں دو بار سائٹ پر آکر خود پیشرفت کا جائزہ لیں جبکہ میں ہفتے میں ایک بار سائٹ پر آکر تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لوں گا-چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹر ی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.