لاہور ،کراچی سرکلر ریلوے تاریخی اور اہم منصوبہ ہے، اسے تیس برس پہلے بن جانا چاہئے تھا، خواجہ سعد رفیق
ہم سیاسی دباو پر نہیں بلکہ پروفیشنلز کی رائے پر کام کرتے ہیں، ہم نے ریلوے کا کباڑ خانہ درست کیاہے،وفاقی وزیر ریلویز
ہفتہ 18 نومبر 2017 19:23
(جاری ہے)
سندھ حکومت کے وفد سے بات چیف کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سیاسی دباو پر نہیں بلکہ پروفیشنلز کی رائے پر کام کرتے ہیں، ہم نے ریلوے کا کباڑ خانہ درست کیاہے اور کے سی آر پر بھرپور تعاون کریں گے مگر عجلت میں قوم کا نقصان نہیں کریں گے۔
کراچی سرکلر ریلوے کے ایشو پر محترم قائم علی شاہ کے پاس دو، تین بار گیا، سندھ حکومت کو متعدد خطوط لکھے مگر رسپانس نہیں ملا، کے سی آر کے روٹ پر تجاوزات ہٹانا میرا کام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاور مین لائن کی سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کو کے سی آر فزیبیلیٹی کا حصہ ہونا چاہئیے، چینی ماہرِین کی سرپرستی میں کننسلٹنٹس ڈیزائن پر اتفاق رائے پیدا کریںتاکہ ریلوے کے سی آر کو کمرشل بنیادوں پر فائدہ مند بنانے میں مددگار ثابت ہو۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کنٹینر اور ٹرالر کراچی والوں کی جان اسی وقت چھوڑیں گے جب ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے ریلوے کے ذریعے فریٹ کی ٹرانسپورٹیشن ہو گی، صرف کے سی آر سے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن بھی کراچی کے لئے ضروری ہے مگر اسے کے سی آر کی فزیبیلیٹی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیااس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات کی ہے، وہ پیپلزپارٹی میں ہیں مگرمیں ذاتی طور انہیں پسند کرتا ہوں تاہم بلیم گیم سے کام نہیں چلے گا، ان کے بیان پر افسوس ہواخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں بلیم گیم میں نہیں جانا چاہتا ورنہ ریلوے کی زمینوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اور کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی میں لوکل گورنمنٹ بھی شئیر ہولڈر ہے، انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہِے۔انہوں نے کہا کہ ہم مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں مگر سندھ حکومت کی طرف سے وفد میں وزیر اور سیکرٹری کی سطح کا کوئی موجود نہیں جبکہ دوسری طرف وفاقی وزیر سمیت ریلوے کی ٹاپ ایڈمنسٹریشن معاملات کو حل کرنے کے لئے موجود ہے جو ہماری سنجیدگی اور خلوص کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے وفاقی حکومت کا واحد ادارہ ہے جو ہفتے کی چھٹی بھی نہیں کرتا، سندھ کے وفد کے لئے اتوار کی چھٹی بھی نہیں کریں گے، سیاست کو ایک طرف رہنے دیںاور پروفیشنلز معاملات کو طے کریں۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کھڑے ہو کر کے سی آر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تیار ہیں مگر نہ سیاسی دباو میں آئیں گے اور نہ ہی عجلت میں فیصلوں کو بلڈوز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمارا عظیم دوست ہے، اس کی سرمایہ کاری پر شکرگزار ہیں مگر قرض اتنا ہی لینا چاہئیے جو ہماری لیے نقصان دہ نہ ہو،ہم اپنی آنے والی نسلوں پر بوجھ چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویز نے کہا کہ ہمارے ذہن میں کوئی ابہام نہیں کہ کراچی کے شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے، ہمارے کچھ خدشات تھے جو تفصیلات جان کے کچھ کم ہوئے ہیں۔ اجلاس میں قائم مقام سی ای او ہمایوں رشید، مشیر وزارت ریلویز انجم پرویز، سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک، ڈائریکٹر لینڈ ارشد سلام خٹک، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشینز، ڈائریکٹر آئی ٹی سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.