حاجی شیر احمد اعوان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ (کل) اسٹیل ٹائون میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:15

حاجی شیر احمد اعوان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ (کل) اسٹیل ٹائون میں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) اسٹیل ٹائون شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے "حاجی شیر احمد اعوان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ "(آج) مورخہ 19نومبر2017ء بروز اتوار اسٹیل ٹائون شوٹنگ بال کمپلیکس پر کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ملک آفتاب کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی 8مشہور و معروف شوٹنگ بال ٹیمیں حصہ لیں گی ۔